کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 43 ہزار 600 روپے کی تاریخی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 436 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 250 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں تاریخی کمی دیکھی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 436 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 250 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 43 ہزار 600 روپے کی تاریخی کمی سے 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 37 ہزار 380 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 83 ہزار 883 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی سے 6 ہزار 884 روپے ہوگئی۔