کھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

  • آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 136 رنز ہی بناسکی۔
شائع March 21, 2026 اپ ڈیٹ March 21, 2026 04:16pm

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 136 رنز ہی بناسکی۔

کیوی باؤلرز نے پروٹیز کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ جارج لنڈے نے 23 رنزبنائے، نقوبانی موکوینا 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی کائل جیمیسن، مچل سینٹنر اور بین سیئرز نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔ لوکی فرگوسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے 96 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کر کے فتح کی بنیاد رکھی۔

نیوزی لینڈ نے ہدف 16.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

ڈیون کونے 39رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹام لیتھم نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔