اسرائیل کی بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری
- ابتدائی طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی
اسرائیلی فوج نے ہفتے کی علی الصبح بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کرنے کا اعلان کیا، اس سے قبل لبنانی دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں 7 محلوں کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔
ابتدائی طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اسرائیل نے ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف جنگ کے تیسرے ہفتے میں لبنان پر فضائی حملوں میں تیزی کردی ہے۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع، ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا سب سے مہلک پھیلاؤ کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کا آغاز 2 مارچ کو لبنانی عسکریت پسند گروپ کی جانب سے تہران کی حمایت میں اسرائیل پر فائرنگ کے بعد ہوا تھا۔ اس لڑائی کے نتیجے میں اب تک لبنان میں 1,000 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ 10 لاکھ (ایک ملین) سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔