کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر کی کمی سے 5105 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر کی کمی سے 5105 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 324 روپے کی کمی سے 8 ہزار 851 روپے ہوگئی۔