کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 205 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 205 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 65 ہزار759 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 354 روپے پر مستحکم رہی۔