کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,200 روپے کا بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 62 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 168 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 62 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 168 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 316 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار587 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 6500 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 460 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 354 روپے ہوگئی۔