دنیا
امریکا کو ہمارے بحری جہاز پر حملے کا شدید پچھتاوا ہوگا، ایرانی وزیرِ خارجہ
- امریکی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران سے تقریباً دو ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں میں حملہ کیا, عباس عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سری لنکن ساحل کے قریب ایرانی بحریہ کے جہاز کو نشانہ بنانے پر خبردار کیا ہے کہ اس قائم کردہ مثال پر امریکا کو شدید پچھتاوا ہوگا۔
عباس عراقچی نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران سے تقریباً دو ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں میں حملہ کیا۔
ایرانی فریگیٹ جہاز ڈیانا بھارتی بحریہ کا مہمان تھا جس پر عملے کے تقریباً 130 افراد سوار تھے۔ اس جہاز کو بغیر کوئی وارننگ دیے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ لکھ لیں، امریکا نے اس حملے سے جو مثال قائم کی ہے، یہ اس کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا۔