کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 139 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5272 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 139 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5272 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 917 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 13300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 146 روپے کی کمی سے 8 ہزار 904 روپے ہوگئی۔