✕
دنیا

امریکہ کی اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے 12 سے زائد ممالک فوری چھوڑنے کی ہدایت

  • یہ الرٹ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے تناظر میں جاری کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کے ایک درجن سے زائد ممالک میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے، یہ الرٹ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے قونصلر افیئرز، مورا نامدار کے مطابق امریکی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، مغربی کنارہ اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن سے تجارتی پروازوں کے ذریعے فوری طور پر روانہ ہو جائیں۔