کویت میں امریکی سفارت خانے سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا، تازہ حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ
- ایرانی حملوں کے تازہ سلسلے کے بعد شہر میں سائرن بج اٹھے
اے ایف پی کےا یک صحافی کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے تازہ حملوں کے بعد پیر کو کویت سٹی میں امریکی سفارت خانے سے سیاہ دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔
تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی خطے میں شروع ہونے والے ایرانی حملوں کے تازہ سلسلے کے بعد شہر میں سائرن بج اٹھے۔
سفارت خانے نے حملے کا نشانہ بننے کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا تاہم ایک سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو دور رہنے کی تاکید کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کویت پر میزائل اور ڈرون حملوں کا خطرہ برقرار ہے لہٰذا سفارت خانے نہ آئیں۔
کویت کی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ انہوں نے علی الصبح اس چھوٹے لیکن تیل کی دولت سے مالا مال ملک کو نشانہ بنانے والے متعدد ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ (انٹرسیپٹ) کردیا ہے۔
کویتی وزارتِ صحت نے اتوار کو بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران کی جانب سے کیے گئے جوابی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوگئے۔