وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے اضافہ کر دیا، جس کے بعد نئی قیمت 266.17 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں بھی 5.16 روپے کا اضافہ کر کے اسے 280.86 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، قیمت اگلے پندرہ دنوں کے لیے نافذ العمل ہوگی۔

نئی قیمتیں یکم مارچ 2026 سے نافذ ہوں گی۔

پچھلے ریویو میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اگلے پندرہ دنوں کے لیے7.32 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

پٹرول کی قیمت اس وقت 5 روپے فی لیٹر بڑھا کر 253.17 روپے سے 258.17 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7.32 روپے فی لیٹر بڑھا کر 268.38 روپے سے 275.70 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔