دنیا
سیکیورٹی صورتحال: ایئر فرانس کی تل ابیب اور بیروت کیلئے فلائٹ آپریشن معطل
- پروازوں کے نئے شیڈول کے بارے میں بعد میں آگاہ کیا جائے گا، ائرلائن
ایئر فرانس نے ہفتے کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد تل ابیب اور بیروت کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں، ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ پروازوں کے نئے شیڈول کے بارے میں بعد میں آگاہ کرے گی۔
ایران، عراق اور اسرائیل نے اپنی فضائی حدود سویلین ٹریفک کیلئے بند کردی ہیں جبکہ خلیجی ممالک میں موجود امریکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی تاکید کی ہے۔
ایئر فرانس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ایئرلائن نے 28 فروری کو تل ابیب آنے اور جانے والی جبکہ بیروت آنے اور جانے والی اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایئر لائن نے مزید کہا کہ ایئر فرانس آنے والے دنوں کے لیے ان مقامات کے فلائٹ شیڈول کے بارے میں بعد میں آگاہ کرے گی۔