دنیا
پاک افغان کشیدگی: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی فوری جنگ بندی کا مطالبہ
محاذ آرائی کے دوران دونوں فریق شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے ذریعے جاری بیان میں گوتریس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کی قریب سے نگرانی کررہا ہوں ۔
گوتریس نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون، بالخصوص بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر سختی سے عمل کریں۔
سیکرٹری جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جاری محاذ آرائی کے دوران دونوں فریق شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں ۔
انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام تر اختلافات سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔