کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں استحکام، چاندی کے نرخ مزید بڑھ گئے

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ہزار 178 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا
شائع February 27, 2026 اپ ڈیٹ February 27, 2026 03:14pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ہزار 178 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 63 ہزار444 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 270 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 474 روپے ہوگئی۔