کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 185 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 185 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار 300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 114 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار44 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 268 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 554 روپے ہوگئی۔