کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 900 روپے اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 12 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 12 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 773 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار212 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 358 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 404 روپے ہوگئی۔