کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,200 روپے کی نمایاں کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر کی کمی سے 5010 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع February 16, 2026 اپ ڈیٹ February 16, 2026 01:51pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر کی کمی سے 5010 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 743 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کی کمی سے 8 ہزار 164 روپے ہوگئی۔