کاروبار اور معیشت
ایک تولہ سونا 7 ہزار روپے مہنگا، چاندی سستی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 42 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ چاندی کے نرخ گرگئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 42 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار ایک روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار784 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 8600 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 105 روپے کی کمی سے 8ہزار 219روپے کی سطح پر آگئی۔