دنیا

روس کا یوکرین کے علاقے اوڈیسا حملہ، ایک ہلاک اور چھ زخمی

  • روس نے بندرگاہ اور ریلوے انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر حملے کیے، نائب وزیراعظم
شائع February 13, 2026 اپ ڈیٹ February 13, 2026 12:39pm

یوکرین کے نائب وزیر اعظم اولیکسئی کولیبہ نے جمعہ کو بتایا کہ روسی ڈرون حملے میں اوڈیسا کے ساحلی علاقے کے ایک بندرگاہ پر ایک شخص ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ روس نے بندرگاہ اور ریلوے انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر حملے کیے، اور مزید بتایا کہ دنیپروپیٹروفسک علاقے میں بھی ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔