کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں استحکام ، چاندی مزید مہنگی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 53 ہزار156 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 82 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 825 روپے ہوگئی۔