کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 972 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار156 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 735 روپے ہوگئی۔