کاروبار اور معیشت

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 117 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 497 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع February 7, 2026 اپ ڈیٹ February 7, 2026 12:47pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 117 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 497 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا یکمشت 11 ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 30 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 45 ہزار354 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 21 ہزار 400 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 444 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 269 روپے ہوگئی۔