کاروبار اور معیشت
ایک تولہ سونے کی قیمت میں 21ہزار 400 روپے کی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 214 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4850 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 214 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4850 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا یکمشت 21 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 18 ہزار 347 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 14 ہزار 800 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 1430 روپے کی بھاری کمی سے 7 ہزار825 روپے پر آگئی۔