دنیا

یوکرین اور روس کے درمیان ابوظہبی میں دوسرے روز بھی امن مذاکرات جاری

  • امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کا مقصد چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی راہ تلاش کرنا ہے، یوکرینی مذاکرات کار
شائع اپ ڈیٹ

یوکرینی مذاکرات کار رستم عمرؤف نے بتایا ہے کہ یوکرین اور روس نے جمعرات کو ابوظہبی میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دن کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی راہ تلاش کرنا ہے۔

عمرؤف نے ٹیلی گرام ایپ پر پیغام دیتے ہوئے کہا ابوظہبی میں مذاکرات کے دوسرے دن کا آغاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہم گزشتہ روز کی طرح اسی فارمیٹ پر کام کر رہے ہیں جس میں سہ فریقی مشاورت، گروپ ورک اور اپنے موقف کو مزید ہم آہنگ بنانا شامل ہے۔