کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 255 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4895 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 255 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4895 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا یکمشت 25 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 21 ہزار 862 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 35500 روپے کی تاریخی کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 63 روپے کی تاریخی کمی سے 9 ہزار 6 روپے ہوگئی۔