دنیا

ایلون مسک کا ایکس دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کے لیے بند، ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ

  • برطانیہ میں صارفین نے تقریباً 8,000 واقعات رپورٹ کیے جبکہ بھارت میں 2,400 سے زائد مسائل سامنے آئے
شائع اپ ڈیٹ

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو ایلون مسک کا ایکس( X یعنی سابقہ ٹوئٹر) دنیا بھر میں ہزار صارفین کے لیے بند رہا۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر، جو مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی صورتحال کی رپورٹس کو یکجا کر کے سروس بندش کی نگرانی کرتا ہے، کے مطابق امریکہ میں صبح 10:35 بجے ( ایسٹرن ٹائم ) تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے متعلق 41,000 سے زائد مسائل رپورٹ کیے گئے۔

برطانیہ میں صارفین نے تقریباً 8,000 واقعات رپورٹ کیے، جبکہ بھارت میں 2,400 سے زائد مسائل سامنے آئے۔

متاثرہ صارفین کی اصل تعداد پلیٹ فارم پر ظاہر کی گئی تعداد سے مختلف ہو سکتی ہے کیونکہ رپورٹس صارفین کی جانب سے جمع کرائی جاتی ہیں۔

ایکس نے فوری طور پر رویٹرز کی تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

ہفتے کے شروع میں بھی اس پلیٹ فارم میں ایک ایسی ہی سروس کی بندش دیکھی گئی تھی، جس میں امریکہ میں 28,300 سے زائد اور برطانیہ میں 8,000 سے زائد مسائل رپورٹ ہوئے تھے۔