دنیا

سوئٹزرلینڈ کے مشہور بار میں دھماکہ ، کئی افراد کی ہلاکت کی تصدیق

  • دھماکہ جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے کینٹن ویلیس میں ہوا ، جہاں سیاح سال نو کا جشن منارہے تھے ، وجوہات تاحال نامعلوم ، پولیس ترجمان
شائع اپ ڈیٹ

سوئٹزرلینڈ کے پرتعیش الپائن اسکی ریزورٹ ٹاؤن کرینز مونٹانا کے ایک بار میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے کینٹن ویلیس کے پولیس ترجمان گیٹن لیتھیان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک دھماکہ ہوا ہے جس کی وجوہات ابھی تک نامعلوم ہیں۔ اس واقعے میں کئی افراد زخمی اور کئی ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکہ رات تقریباً 1:30 بجے لی کونسٹیلیشن نامی بار میں ہوا، جو سیاحوں میں کافی مقبول ہے اور اس وقت وہاں لوگ نئے سال کا جشن منا رہے تھے۔

سوئس میڈیا پر جاری تصاویر میں ایک عمارت کو شعلوں کی لپیٹ میں دکھایا گیا ہے اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ کے قریب موجود ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔