دنیا

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی پارٹی کانگریس سے قبل توپخانے کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت

  • پارٹی کانگریس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اجلاس جنوری میں متوقع ہے
شائع اپ ڈیٹ

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کثیر راکٹ لانچر تیار کرنے والی فیکٹری کا معائنہ کیا اور اس ہتھیاروں کے نظام کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کی، جسے ملک کے جدید طویل فاصلے کے توپخانے کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جا رہا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے پارٹی کانگریس سے قبل اسلحہ سازی کے اہداف پورے کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

حالیہ ہفتوں میں کم جونگ اُن نے اسلحہ تیار کرنے والی فیکٹریوں، جوہری آبدوز اور میزائل تجربات کا بھی معائنہ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سرگرمیاں آئندہ پارٹی کانگریس میں جوہری اور جدید ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافے کے اعلان کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں۔

شمالی کوریا نے کانگریس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم اس کے جنوری میں متوقع ہونے کا امکان ہے۔