دنیا

ٹرمپ کا ایران کو ممکنہ حملے کا انتباہ ، نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

  • فلوریڈا میں مار اے لاگو اسٹیٹ پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا مشترکہ بیان
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اپنے بیلسٹک میزائل یا جوہری پروگرام کی بحالی کی کوشش کرتا ہے تو امریکا ایک اور بڑے حملے کی حمایت کر سکتا ہے، جبکہ حماس کو ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکی بھی دی۔

فلوریڈا میں مار اے لاگو اسٹیٹ پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ایران کی سرگرمیوں کا بخوبی علم ہے اور وہ کسی نئی پیش رفت کو نظرانداز نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ نیتن یاہو سے بات چیت میں غزہ جنگ بندی کے نازک معاہدے کو آگے بڑھانے، ایران اور لبنان میں حزب اللہ سے متعلق خدشات پرغور کیا گیا۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی خواہش ظاہر کی، جس میں بین الاقوامی امن فورسز کی تعیناتی شامل ہے۔

ٹرمپ نے حماس پر ہتھیار ڈالنے میں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے معاہدے پر عمل کیا ہے، جبکہ حماس سنگین نتائج کو دعوت دے رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ اگر حماس پرامن طور پر غیر مسلح نہ ہوئی تو فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔