آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی گئی
- نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس ویری فکیشن کا مؤثر نظام متعارف کرایا گیا ہے
شہریوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست دینے کی ایک شاندار سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔
فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے ایک نیا اور جدید نظام نافذ کر دیا گیا ہے جس سے درخواست گزاروں کو درپیش مشکلات کم ہو جائیں گی۔
نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس ویری فکیشن کا مؤثر نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت آن لائن پاسپورٹ درخواست جمع کرانے والے شہری اب گھر بیٹھے اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق کروا سکیں گے۔
مقامی ریجنل پاسپورٹ آفس کے ذرائع کے مطابق نئے نظام میں فنگر پرنٹس کی تصدیق نادرا کے ڈیٹا سے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔
اس اقدام کے بعد فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی، جس سے آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں تیزی اور شفافیت آئے گی۔
حکام کے مطابق یہ نظام شہریوں کو بہتر، آسان اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
نیا فنگر پرنٹ ویریفیکیشن سسٹم وقت، لاگت اور انسانی رابطے کو نمایاں طور پر کم کرے گا۔
نئے فنگر پرنٹس ویری فکیشن سسٹم سے وقت، اخراجات اور انسانی رابطے میں نمایاں کمی آئے گی۔