دنیا

شمالی کوریا کے رہنما نے کروز میزائل داغنے کا مشاہدہ کیا

  • کم جونگ اُن نے میزائل کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے پراظہار اطمینان کیا ، کے سی این اے
شائع اپ ڈیٹ

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اتوار کو طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے اسٹریٹیجک کروز میزائل داغنے کا مشاہدہ کیا، جس سے ملک کی جوہری صلاحیت اور سیکورٹی خطرات کے پیشِ نظر جوابی کارروائی کی تیاری کی تصدیق ہوئی۔

کے سی این اے کے مطابق میزائلوں نے بحیرہ کوریا کے مغربی حصے میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس پر کم جونگ اُن نے بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔

کم جونگ ان نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی قابلِ اعتماد اور فوری ردعمل کی جانچ ایک ذمہ دارانہ مشق ہے، کیونکہ ملک مختلف سیکورٹی خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔

کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نے جوہری جنگی قوت کی “لا محدود” ترقی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

جنوبی کوریا کی فوج نے بھی میزائل داغنے کے عمل کی تصدیق کی۔ یہ عمل کم جونگ اُن کی حالیہ سرگرمیوں میں شامل ہے، جس میں نیوکلئیر پاورڈ سب میرین کی تعمیر اور دیگر میزائل ٹیسٹ شامل ہیں۔