کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4478 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچنے کے بعد پیر کو اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4478 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 715 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 7 ہزار 15 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونا 2300 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 332 روپے کی کمی سے 8075 روپے ہوگئی۔