دنیا

یوکرین کے زاپوریزہیا پلانٹ کے قریب بجلی کی لائنوں کی مرمت دوبارہ شروع

  • یوکرین میں جنگ کے دوران جوہری حادثے سے بچاؤ کے تحت آئی اے ای اے کی ٹیم کی زیر نگرانی مرمتی عمل شروع کر دیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسّی کے حوالے سے بتایا کہ آئی اے ای اے کی ثالثی میں طے پانے والی مقامی جنگ بندی کے بعد یوکرین کے زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب بجلی کی لائنوں کی مرمت کا کام شروع ہو گیا ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کی ٹیم مرمت کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے، جو چند دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے اور یہ اقدام یوکرین میں جاری تنازع کے دوران ممکنہ جوہری حادثے کے خطرے کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔