کاروبار اور معیشت

سونے اور چاندی کے نرخ میں آج پھر اضافہ

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا
شائع December 26, 2025 اپ ڈیٹ December 26, 2025 02:59pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں جمعہ کو بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 4510 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 5 ہزار831 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 240 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 945 روپےکی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔