دنیا

ملائیشیا : سابق وزیرِاعظم نجیب رزاق میگا ون ایم ڈی بی کرپشن کیس کے فیصلے کے منتظر

  • پوترا جایا میں کوالالمپور ہائی کورٹ نے جمعے کی صبح مقدمے کی سماعت شروع کی، فیصلہ متوقع
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم نجیب رزاق اربوں ڈالر کے ایم ڈی بی ون کرپشن اسکینڈل سے متعلق اہم مقدمے کے فیصلے کا سامنا کریں گے۔

یہ سماعت جمعے کو صبح تقریباً 9 بجے کو کوالالمپور ہائی کورٹ میں شروع ہوئی، جو ملک کے انتظامی دارالحکومت پوتراجایا میں واقع ہے۔ یہ مقدمہ سرکاری سرمایہ کاری فنڈ ون ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہاد (1ایم ڈی بی) میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق ہے، جسے دنیا کے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں شمار کیا جاتا ہے۔

استغاثہ کے مطابق اربوں ڈالر اس فنڈ سے غیر قانونی طور پر نکالے گئے، جن میں سے بڑی رقم مبینہ طور پر نجیب رزاق سے منسلک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔ نجیب رزاق پہلے ہی ایک الگ 1 ایم ڈی بی کیس میں سزا یافتہ ہیں اور جیل میں ہیں، تاہم اس مقدمے کو اسکینڈل کا مرکزی کیس قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے کو ملائیشیا میں احتساب، سیاست اور انصاف کے نظام کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔