دنیا

یورپی یونین کا 90 ارب یورو قرض یوکرین کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرے گا ، زیلنسکی

  • یہ اہم مدد ہے جو واقعی ہماری مزاحمت کو مضبوط کرتی ہے ، صدر یوکرین
شائع December 19, 2025 اپ ڈیٹ December 19, 2025 03:29pm

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 90 ارب یورو قرض ملنے پر ملک کے آنے والے بجٹ خسارے پورے کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیف کی دفاعی صلاحیت کو واقعی مضبوط بناتا ہے۔

زیلنسکی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ اہم مدد ہے جو واقعی ہماری مزاحمت کو مضبوط کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ روسی اثاثے غیر فعال رہیں اور یوکرین کو آنے والے برسوں کے لیے مالی تحفظ کی ضمانت حاصل ہو۔