کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی، چاندی کے نرخ مستحکم

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کی کمی سے 4,195 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع December 9, 2025 اپ ڈیٹ December 9, 2025 02:00pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کی کمی سے 4,195 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 629 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 1600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے کا ہوگیا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی قیمت فی تولہ 6,102 روپے پر برقرار رہی.