کھیل
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم
- فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا، میگا ایونٹ میں 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
دفاعی چیمپیئن ارجنٹائن اور ورلڈ کپ فیورٹ اسپین کو 2026 ورلڈ کپ کے لیے آسان ڈرا مل گئے۔
واشنگٹن میں منعقدہ تقریب میں فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے بھی نواز دیا۔
ٹورنامنٹ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔
لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا ٹرافی کا دفاع الجزائر کے خلاف شروع کرے گی اور گروپ جے میں آسٹریا اور اردن سے بھی مقابلہ کرے گی۔