کسٹمز کی کارروائی، 167 ملین روپے کی ٹیکس چوری کی کوشش ناکام بنادی

  • درآمد کنندہ، کلیئرنگ ایجنٹ اور اس کوشش میں ملوث تمام سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی
شائع December 4, 2025 اپ ڈیٹ December 4, 2025 12:18pm

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ کسٹمز کلیکٹوریٹ انفورسمنٹ کراچی نے تقریباً 167 ملین روپے کی ٹیکس چوری کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

کارروائی قابل اعتماد انٹیلی جنس موصول ہونے کے بعد کی گئی جس میں آنے والی کھیپ میں مس ڈکلیئریشن کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ کے آئی سی ٹی ٹرمینل پر کنٹینر کے دوبارہ معائنہ کے دوران کسٹمز عملے نے جاپان میں تیار شدہ آٹو پارٹس کی جبل علی، متحدہ عرب امارات کے راستے درآمد شدہ کھیپ میں مس ڈکلیئریشن کی نشاندہی کی۔

ایف بی آر کے مطابق دوبارہ جانچ میں 24 ہزار یونیورسل جوائنٹس (جی ایم بی، جاپان)، 43 ریفربشڈ لیپ ٹاپس اور آٹوموٹیو بیئرنگز چھپائے جانے کا انکشاف ہوا، جنہیں ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کے لیے جان بوجھ کر غلط بیانی کی گئی تھی۔ ضبط شدہ سامان کی تخمینہ شدہ قیمت 193 ملین روپے ہے۔ درآمد کنندہ، کلیئرنگ ایجنٹ اور اس کوشش میں ملوث تمام سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025