کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے اضافہ
چاندی کی فی تولہ قیمت 46 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 112 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4245 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا ۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 46 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 112 روپے ہوگئی۔