کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی نے پی ایم ای ایکس کے این سی ایم سی ایل کی تجویز کردہ خریداری کی منظوری دے دی۔

  • اس اقدام کا مقصد پاکستان کے الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیپٹ (ای ڈبلیو آر) ماحولیاتی نظام کی ترقی کو تیز کرنا ہے
شائع November 21, 2025 اپ ڈیٹ November 21, 2025 10:07pm

پاکستان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے جمعے کو پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کی جانب سے نیمات کولٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (این سی ایم سی ایل ) میں اکثریتی حصہ خریدنے کی تجویز کی منظوری دے دی۔

سی سی پی کے بیان کے مطابق ”یہ حکمت عملی پر مبنی اقدام پاکستان کے الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیپٹ (ای ڈبلیو آر) ماحولیاتی نظام کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔“

ای ڈبلیو آر سسٹم ایک محفوظ، ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو کسانوں کو اپنی ذخیرہ شدہ فصلوں کو قابلِ تصدیق ضمانت کے طور پر استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس کے ذریعے وہ مالی امداد حاصل کر سکتے ہیں، اپنی پیداوار کو مؤثر طریقے سے فروخت کر سکتے ہیں، اور رسمی تجارتی نظام میں حصہ لے سکتے ہیں، جس سے بالآخر پورے زرعی قدر کے سلسلے کو مضبوط بنایا جاتا ہے۔

پی ایم ای ایکس کی ادارہ جاتی طاقت کو این سی ایم سی ایل کے ای ڈبلیو آر سسٹم کے مرکزی آپریٹر کے کردار کے ساتھ ضم کرنے سے یہ تعاون ”معتبر گوداموں کے نیٹ ورک کو بڑھائے گا، ذخیرہ شدہ اجناس کے لیے اعتماد اور شفافیت میں اضافہ کرے گا، اور کسانوں و زرعی کاروباری اداروں کے لیے مالی رسائی بہتر بنائے گا۔“

اس ہفتے کے آغاز میں ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد اور سرمایہ کاری کی سرگرمی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جو کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی موثر سہولت کاری اور حکمت عملی کی رہنمائی کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 14,802 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں اور تازہ ترین اضافے کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 272,918 تک پہنچ گئی ہے۔