پاکستان

دوسرا پاکستان سسٹین ایبلٹی سمٹ 2025 آئندہ ماہ منعقد کرنے کا اعلان

  • قومی سمٹ میں 300 ماہرین اور 10 ہزار سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع
شائع اپ ڈیٹ

ڈیو کام پاکستان سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے 3 دسمبر کو دوسرا پاکستان سسٹین ایبلٹی سمٹ 2025 منعقد کرے گا، جس میں 300 سے زائد ماہرین اور 10 ہزار سے شرکا کی شرکت متوقع ہے۔ اس کا موضوع اقتصادی لچک اور ماحول دوست طرزِ زندگی کے لیے پائیدار رہائش رکھا گیا ہے۔

ماہرِ ماحولیات اور ڈائریکٹر ڈیوکام پاکستان منیر احمد کے مطابق تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ جی ڈی پی اور روزگار کے لیے اہم مگر وسائل کے بے دریغ استعمال اور کاربن اخراج کا بڑا ذریعہ ہیں، اس لیے پاکستان کو ترقی اور ماحولیاتی ذمہ داری میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔

ان کے مطابق پائیدار رہائش سبز تعمیرات اور کلائمٹ اسمارٹ انفراسٹرکچر کے ذریعے معاشی استحکام، ماحولیاتی تحفظ، سبز روزگار اور بہتر معیارِ زندگی کو فروغ دیتی ہے، اور یہ کئی پائیدار ترقیاتی اہداف، خصوصاً 11، 7، 9، 12 اور 13 کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سمٹ پالیسی سازوں، انجینئرز، معماروں، محققین، مالیاتی ماہرین اور کمیونٹی نمائندگان کو یکجا کرے گا ، تاکہ پائیدار اور کلائمٹ اسمارٹ رہائش کے عملی حل تلاش کیے جا سکیں۔