دنیا

یوکرین کا روس کے شہر وولگوگراد پر ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک

  • ڈرون حملے کے دوران ملک بھر کے 13 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئیں، روسی میڈیا
شائع November 6, 2025 اپ ڈیٹ November 6, 2025 11:56am

یوکرین نے جمعرات کو روس کے جنوبی شہر وولگوگراد پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں صنعتی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

گورنر آندرے بوچاروف کے مطابق 48 سالہ شخص شریپنل لگنے سے جاں بحق ہوا، جب کہ شہر کے کراسنوآرمیسک ضلع کے صنعتی زون میں آگ لگ گئی۔

روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ڈرون حملے کے دوران ملک بھر کے 13 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئیں۔