دنیا

سوڈان میں جنازے پر حملے میں 40 افراد ہلاک ، اقوام متحدہ

  • کردوفان کے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال بدستور خراب ہوتی جا رہی ہے
شائع اپ ڈیٹ

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے کہا ہے کہ سوڈان کے مرکزی علاقے کردوفان کے اہم شہر ال اوپید میں جنازے پر حملے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ کس دن ہوا یا اس کے پیچھے کون تھا، لیکن یہ اس وقت سامنے آیا جب پیرامیلیٹری رپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) شہر پر حملہ کرنے کے لیے تیار دکھائی دے رہی تھیں، جبکہ فوجی بھی انہیں پسپا کرنے کی کوشش میں جمع ہو رہے تھے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے مزید کہا کہ کردوفان کے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال بدستور خراب ہوتی جا رہی ہے۔