عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 3975 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 14 ہزار روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 16 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 110 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 34 روپے ہوگئی۔