ماسکو کے علاقے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
روسی گورنر آندرے ووروبیوف نے جمعے کو بتایا کہ ایک ڈرون ماسکو کے مرکز سے تقریباً 20 کلومیٹر (12.5 میل) کے فاصلے پر واقع شہر کراسنوگورسک کے ایک اپارٹمنٹ میں جاگرا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چار زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی دفاعی یونٹوں نے رات بھر مختلف علاقوں میں یوکرین کے 111 ڈرونز کو مار گرایا اور تباہ کیا، جن میں سے ایک ماسکو کے علاقے میں بھی گرا دیا گیا۔