ایئر فورس ون کے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ہاں، ایسا ہی ہے۔

غزہ میں مقامی حکام اور رہائشیوں کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کی ایک نئی لہر میں 26 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کیے گئے ایک حملے میں اس کے دو فوجی مارے گئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے بعد ازاں اتوار کو کہا کہ غزہ میں جنگ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔