عینی شاہدین اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ پر دو فضائی حملے کیےجبکہ ایک فوجی عہدیدار نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا الزام عائد کیا۔

دو فلسطینی عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ رفح کے جنوبی حصے میں جو اب بھی اسرائیلی کنٹرول میں ہے وہاں لڑائی ہوئی ہے جس کے بعد دو فضائی حملے کیے گئے۔

اسرائیلی عہدیدار جس نے فضائی حملوں کی تصدیق نہیں کی نے کہا کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج پر اسنائپر فائر اور راکٹ سے حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں واقعات اسرائیلی کنٹرول والے علاقے یلو لائن کے مشرق میں پیش آئے جو کہ جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی ہے۔