اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی آیل) کے اکثریتی حصص کے ممکنہ حصول کا مجوزہ منصوبہ باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا، جس سے ایک ایسے لین دین کا اختتام ہو گیا، جس نے حالیہ مہینوں میں مارکیٹ میں خاصی توجہ حاصل کی تھی۔
اٹک سیمنٹ جو 14 اکتوبر 1981 کو پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی شامل کی گئی تھی بنیادی طور پر سیمنٹ کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ یہ کمپنی فیرون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ ایس اے ایل لبنان کی ذیلی کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے۔
کمپنی نے اعلامیے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو اس بات سے آگاہ کیا کہ حصص کے حصول کی نیت کے عوامی اعلان (پی اے آئی) کو واپس لے لیا گیا ہے۔
اس نوٹس میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ اریـف حبیب لمیٹڈ (جو اس پیشکش کے مینیجر کے طور پر کام کر رہا تھا) کی جانب سے یہ واپسی موصول ہوئی ہے، جو کہ ممکنہ خریدار الفا سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نمائندگی کر رہا تھا۔
ابتدائی عوامی اعلان (پی اے آئی) 3 جون 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جس میں الفا سیمنٹ کی جانب سے اٹک سیمنٹ کے ادا شدہ سرمایہ کا 84.06 فیصد یعنی اکثریتی کنٹرولنگ حصص حاصل کرنے کی نیت ظاہر کی گئی تھی، تاہم اب یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے۔
اریف حبیب لمیٹڈ نے 10 اکتوبر 2025 کو پی ایس ایکس ،ایس ای سی پی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اٹک سیمنٹ کو بھیجے گئے ایک الگ خط کے ذریعے اس واپسی کی مزید تصدیق کی۔
کمپنی نے بتایا کہ واپسی کا نوٹس اخبار میں بھی شائع کر دیا گیا ہے، جیسا کہ لسٹڈ کمپنیوں کے (ووٹنگ شیئرز کے خاطر خواہ حصول اور ٹیک اوورز) ریگولیشنز 2017 کے قاعدہ 21(2)(اے) کے تحت درکار ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025