فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بدھ کو ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 16 دن کی توسیع کر دی اور نئی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
بزنس ریکارڈر سے بات کرتے ہوئے ایف بی آر کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ڈیڈ لائن اب 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
اس سے قبل بورڈ نے آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے 15 اکتوبر کر دی تھی۔
ایف بی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ڈیڈ لائن میں توسیع مختلف تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عام شہریوں کی درخواستوں کے جواب میں دی گئی ہے۔